Bewafa (Original Motion Picture Soundtrack)

اُس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں
اُس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں
مطمئیں ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں

او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم
او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم

میں تو اِس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے

میں تو اِس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تُو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں

او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم
او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم

اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اُس کو کھو کر تو مِرے پاس رہا کچھ بھی نہیں

او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم
او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم

کل بچھڑنا ہے تو پھر عہدِ وفا سوچ کے باندھ

کل بچھڑنا ہے تو پھر عہدِ وفا سوچ کے باندھ
ابھی آغازِ محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں

او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم
او میرے صنم، تجھے ہے قسم
نہ توڑ مِرا تُو آج بھرم

بے وفا، بے وفا



Credits
Writer(s): Akhter Shumar, Naveed Naushad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link