Hasrat (Original Soundtrack)

جانے کس سمت سے آتے ہیں، کدھر جاتے ہیں؟
سوکھے پتوں کی طرح خواب بکھر جاتے ہیں

دلِ ناداں، سنبھل جا تُو، بہت دھوکے ہیں
لوگ وہ ہوتے نہیں جو نظر آتے ہیں

نہ تُو ملا، نہ تیری چاہتیں
جانے کہاں کھو گئیں راحتیں؟
دل میں دبی تھیں کئی خواہشیں
ہائے، مقدر بنی حسرتیں

اک ذرا سی زندگی، اور دل میں ہیں کئی
اک ذرا سی زندگی، اور دل میں ہیں کئی
خواب اور خواہشیں، دل نشیں چاہتیں

سنگ سنگ تو جو چلے
رستے حسیں لگیں
کھوئی کھوئی انکھیوں میں
پیا، تیرے رنگ سجے

نہ تُو ملا، نہ تیری چاہتیں
جانے کہاں کھو گئیں راحتیں؟
دل میں دبی تھیں کئی خواہشیں
ہائے، مقدر بنی حسرتیں

حسرتیں، حسرتیں، حسرتیں
تم گئے جو چھوڑ کے، راستے بھی کھو گئے
تم گئے جو چھوڑ کے، راستے بھی کھو گئے
سو گئی منزلیں، ہم جدا ہو گئے

کیسے میں بتاؤں تجھے؟
تیرے بنا جی نہ لگے
زخم جو تُو نے دیے
دل نہ سہہ سکے

دلِ ناداں، سنبھل جا تُو، بہت دھوکے ہیں
لوگ وہ ہوتے نہیں جو نظر آتے ہیں

نہ تُو ملا، نہ تیری چاہتیں
جانے کہاں کھو گئیں راحتیں؟
دل میں دبی تھیں کئی خواہشیں
ہائے، مقدر بنی حسرتیں



Credits
Writer(s): Naveed Nashad, Fatima Najeeb
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link