Salame Ishq Meri Jaan (From "Muqaddar Ka Sikandar")

عشق والوں سے نہ پوچھو کہ اُن کی رات کا عالم تنہا کیسے گزرتا ہے
جُدا ہو ہمسفر جس کا وہ اُس کو یاد کرتا ہے
نہ ہو جس کا کوئ وہ ملنے کی فریاد کرتا ہے

سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو
سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو
تم ہم سے پیار کرنے کی ذرا سی بھول کر لو
میرا دل بے چین ہے
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے

سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو
تم ہم سے پیار کرنے کی ذرا سی بھول کر لو
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے
سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو

میں سناؤوں تمہیں بات اِک رات کی
میں سناؤوں تمہیں بات اِک رات کی
چاند بھی اپنی پوری جوانی پہ تھا
دل میں طوفان تھا، ایک ارمان تھا
دل کا طوفان اپنی روانی پہ تھا

ایک بادل اُدھر سے چلا جھوم کہ
ایک بادل اُدھر سے چلا جھوم کہ
دیکھتے دیکھتے چاند پر چھا گیا
چاند بھی کھو گیا اُس کی آغوش میں
اُف، یہ کیا ہو گیا جوش ہی جوش میں

میرا دل دھڑکا
میرا دل تڑپا کسی کی نظر کے لیے
میرا دل تڑپا کسی کی نظر کے لیے
سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو

آ، آ

اِس کے آگے کی اب داستاں مجھ سے سن
سن کہ تیری نظر ڈبڈبا جاۓ گی
بات دل کی جو اب تک تیرے دل میں تھی
میرا دعویٰ ہے ہونٹوں پہ آ جاۓ گی
تو مسیحا محبت کے ماروں کا ہے

مسیحا، مسیحا محبت کے ماروں کا ہے

تو مسیحا محبت کے ماروں کا ہے
ہم تیرا نام سن کہ چلے آئیں ہیں
اب دوا دے ہمیں یا تو دے دے زہر
تیری محفل میں یہ دل جلے آئیں ہیں
ایک احسان کر، احسان کر
ایک احسان کر اپنے مہمان پر
اپنے مہمان پر ایک احسان کر

دے دعائیں
دے دعائیں تجھے عمر بھر کے لیے
دے دعائیں تجھے عمر بھر کے لیے

سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو
تم ہم سے پیار کرنے کی ذرا سی بھول کر لو
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے
میرا دل بے چین ہے ہمسفر کے لیے
سلامِ عشق، میری جاں، ذرا قبول کر لو



Credits
Writer(s): Kalyanji-anandji, Anjaan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link