Hoton Pe Kabhi Un Ke

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی
آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے

حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دلگیر ہیں غنچے
حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے

تاروں سے سجا لیں گے رہِ شہرِ تمنا
تاروں سے سجا لیں گے رہِ شہرِ تمنا
مقدور نہیں صبح
مقدور نہیں صبح چلو شام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے

کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
جس رہ سے چلے
جس رہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ، اداؔ، دشتِ جنوں کی
باقی نہ رہے ساکھ، اداؔ، دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشۂ
دل میں اگر اندیشۂ انجام ہی آئے

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام ہی آئے
میرا نام ہی آئے



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Hussain Akhtar, Ada Jafri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link