Jis Din Meri Halat Par

جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
رحمت کی پناہوں میں...
رحمت کی پناہوں میں یہ عمر بسر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

اے دولتِ دنیا، جا، کیوں مجھ سے الجھتی ہے
اے دولتِ دنیا، جا، کیوں مجھ سے الجھتی ہے

میں کس کا دیوانہ ہوں...
میں کس کا دیوانہ ہوں تجھ کو تو خبر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

جس شخص کے ہاتھوں میں دامانِ محمدؐ ہے
جس شخص کے ہاتھوں میں دامانِ محمدؐ ہے

دستارِ ظفر مندی...
دستارِ ظفر مندی اس شخص کے سر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

پھر آج میرے گھر میں قرآں کی تلاوت ہے
پھر آج میرے گھر میں قرآں کی تلاوت ہے

اس شہر کی ہر آفت...
اس شہر کی ہر آفت پھر شہر بدر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

اس شان سے میرا دم نکلے گا مدینے میں
اس شان سے میرا دم نکلے گا مدینے میں

ہونٹوں پہ دعا ہوگی...
ہونٹوں پہ دعا ہوگی، گنبد پہ نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

اے تاج، کسی دن تو سرکارؐ بلائیں گے
اے تاج، کسی دن تو سرکارؐ بلائیں گے

فریاد میری کب تک...
فریاد میری کب تک محرومِ اثر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی

رحمت کی پناہوں میں...
رحمت کی پناہوں میں یہ عمر بسر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی
جس دن میری حالت پر آقاؐ کی نظر ہوگی



Credits
Writer(s): Tajdar Taj, Ratandip Sulochana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link