Barkat-e-Ramzan (From "Barkat-e-Ramzan")

سر لا مکاں ہے لکھا ہوا
یہی رحمتوں کا مہینہ ہے
اسے جان لے، اسے سیکھ لے
جو عبادتوں کا قرینہ ہے

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

ماہ صیام میں، ہر اک قیام میں
ہر دم سجود میں، ہر دم درود میں

مدحت حضور کی، بارش ہے نور کی
حمد و ثنا سے ہے، محفل سرور کی

نوع بشر پہ یہ اللہ کا احسان

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

رونقیں چاروں طرف، یوں سجے افطار و سحر
آؤ غم بانٹ لیں ہم، خوشیوں بھرا ہے یہ پہر

بے سہاروں کے لیے کوئی سہارا تو ہے
ماہ رمضان کی یہ دین ہے، اب دیکھو جدھر

پیر و جواں کے ساتھ، کمسن بھی خوش سبھی
بھوک اور پیاس میں کرتے ہیں صبر بھی

امت پہ مہربان ہے کتنا، رحمان

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

مولا، مولا، مولا، مولا، مولا

مغفرت، رحمتیں اور ہو نجات، اے مولا
جو ہے بگڑی وہ بنا دے میری باتیں، مولا
سینکڑوں جنتی جو ہوں گے شفاعت پا کے
مجھ خطا کار کی تو بخش دیں ذاتیں، مولا

نظروں کے سامنے اک پل صراط ہے
سکھ کی تلاش ہے، دکھ میں حیات ہے

چشم کرم جو ہو تو مشکلیں آسان

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

برکت رمضان، برکت رمضان
حاصل ایمان، برکت رمضان

برکت رمضان (برکت رمضان، برکت رمضان)
حاصل ایمان (حاصل ایمان، برکت رمضان)
(برکت رمضان، برکت رمضان)
برکت رمضان (حاصل ایمان، برکت رمضان)



Credits
Writer(s): Sabir Zafar, Wajid Saeed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link