Tum Kon Piya (From "Tum Kon Piya")

بیچ بھنور میں ڈولے ناؤ
آر رہی نہ پار گئی
کچھ عشق کی موجیں لے ڈوبیں
کچھ ہجر کی آندھی مار گئی

تم جانے نہیں یہ درد مِرا
یا جان کے بھی انجانے ہو
تم جانے نہیں یہ درد مِرا
یا جان کے بھی انجانے ہو
اک پل یہ لگے اپنے ہو تم
اک پل یہ لگے بیگانے ہو

دل نہ یہ پہیلی بوجھ سکا
تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟
یہ بھید تمھی اب کھولو ذرا
تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟

تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟

بن بولے جو تم کہتے ہو
بن بولے ہی وہ سن لوں میں
بھر کے تم کو اِن آنکھوں میں
کچھ خواب نئے سے بن لوں میں

بن بولے جو تم کہتے ہو
بن بولے ہی وہ سن لوں میں
بھر کے تم کو اِن آنکھوں میں
کچھ خواب نئے سے بن لوں میں

نہ اپنا آپ دکھائی دے
جب دیکھوں خود کو درپن میں
یہ میں ہوں یا پھر تم ہی ہو
من الجھا ہے اِس الجھن میں

مجھے اپنے رنگ میں رنگ لیا
تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟
یہ بھید تمھی اب کھولو ذرا
تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟

تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟

دل سے ہیں جڑے یہ دل اپنے
کہنے کو کوئی رشتہ ہی نہیں
اِس پاکیزہ سے بندھن کو
دنیا میں کوئی سمجھا ہی نہیں

دل سے ہیں جڑے یہ دل اپنے
کہنے کو کوئی رشتہ ہی نہیں
اِس پاکیزہ سے بندھن کو
دنیا میں کوئی سمجھا ہی نہیں

جب گھاؤ لگے کوئی تم کو
تو درد یہاں بھی ہوتا ہے
جب نم ہوں تمھاری یہ آنکھیں
تو دل یہ میرا بھی روتا ہے

تم نے بھی مگر یہ پوچھ لیا
"تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟"
یہ بھید تمھی اب کھولو ذرا
تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟

تم کون، پیا؟ تم کون، پیا؟



Credits
Writer(s): Sahir Ali Bagga
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link