Hungama Hai Kyon Barpa

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکا تو نہیں ڈالا...
ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

اُس مَے سے نہیں مطلب دل جس سے ہو بیگانہ

اُس مَے سے نہیں مطلب دل جس سے ہو بیگانہ

مقصود ہے اُس مَے سے...
مقصود ہے اُس مَے سے دل ہی میں جو کھنچتی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکا تو نہیں ڈالا...
ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیں

سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیں

بت ہم کو کہیں کافر...
بت ہم کو کہیں کافر ﷲ کی مرضی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکا تو نہیں ڈالا...
ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا...

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں

نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں

اِس رنگ کو کیا جانے...
اِس رنگ کو کیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکا تو نہیں ڈالا...
ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

ہر ذرہ چمکتا ہے انوارِ الٰہی سے

ہر ذرہ چمکتا ہے انوارِ الٰہی سے

ہر سانس یہ کہتی ہے...
ہر سانس یہ کہتی ہے، "ہم ہیں تو خدا بھی ہے"
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکا تو نہیں ڈالا...
ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
تھوڑی سی جو پی لی ہے، جو پی لی ہے، جو پی لی ہے



Credits
Writer(s): Ghulam Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link