Gul E Rana (From "Gul E Rana")

من مانے نہ، من مانے نہ
کرتا پھرے من مانیاں

ضدی بڑا ہے، سنتا نہیں
رشتوں کی مالا بنتا نہیں

شکوے گلے کیوں مٹتے نہیں؟
خوشیوں کے پل ہم چنتے نہیں

کیوں زندگی کے ہاتھ سے چھوٹے کنارے؟
ڈر ہے کہیں کھو جائیں نہ اپنے ہمارے

من مانے نہ، من مانے نہ
کرتا پھرے من مانیاں

سنگ دل بڑا یہ لمحہ ہوا ہے
وعدوں کا درپن ٹوٹا ہوا ہے

رشتہ وہ جس کو پھولوں سے باندھا
کانٹوں میں اب کیوں الجھا ہوا ہے؟

پہچانے نہ، پہچانے نہ
دل خود کو بھی پہچانے نہ

آنکھوں سے نیندیں روٹھی ہوئی ہیں
خوابوں کی لڑیاں سوکھی ہوئی ہیں

کچے گھڑے پر رکھی تھی خوشیاں
غم کی ندی میں ڈوبی ہوئی ہیں

کوئی جانے نہ، کوئی جانے نہ
دل کی لگی کوئی جانے نہ

ضدی بڑا ہے، سنتا نہیں
رشتوں کی مالا بنتا نہیں

شکوے گلے کیوں مٹتے نہیں؟
خوشیوں کے پل ہم چنتے نہیں

کیوں زندگی کے ہاتھ سے چھوٹے کنارے؟

من مانے نہ، من مانے نہ
کرتا پھرے من مانیاں



Credits
Writer(s): S K Khalish, Waqar Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link