Chupke Chupke Raat Din Aansoon Bahanayaad Hai

ہمم، آ، ہمم، ہمم

چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

تجھ سے ملتے ہی وہ کچھ بے باک ہو جانا مرا
تجھ سے ملتے ہی وہ کچھ بے باک ہو جانا مرا
اور تیرا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ
چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ
مدتیں گزریں، پر اب تک وہ ٹھکانہ یاد ہے

ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاً
کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاً
اور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

دوپہر کی دھوپ میں میرے بُلانے کے لیے
دوپہر کی دھوپ میں میرے بُلانے کے لیے
وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
ہمم، آ، ہمم، ہمم، ہمم، ہمم



Credits
Writer(s): Hasrat Mohani, Ghulam Ali Sh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link