Tum Naghma-e Mah Ho

تم نغمۂ ماہ و انجم ہو
تم نغمۂ ماہ و انجم ہو
تم سوزِ تمنا کیا جانو

تم دردِ محبت کیا سمجھو
تم دل کا تڑپنا کیا جانو
تم نغمۂ ماہ و انجم ہو
تم سوزِ تمنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے
ہم تم کو منا ہی لیتے تھے

اک بار اگر ہم روٹھ گئے
تم ہم کو منانا کیا جانو

اک بار اگر ہم روٹھ گئے
اک بار اگر ہم روٹھ گئے
تم ہم کو منانا کیا جانو
تم نغمۂ ماہ و انجم ہو

تخریبِ محبت آساں ہے
تعمیرِ محبت مشکل ہے

تخریبِ محبت آساں ہے
تعمیرِ محبت مشکل ہے

تم آگ لگانا سیکھ گئے
تم آگ لگانا سیکھ گئے
تم آگ بجھانا کیا جانو

تم آگ لگانا سیکھ گئے
تم آگ بجھانا کیا جانو
تم نغمۂ ماہ و انجم ہو
تم سوزِ تمنا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا ہی کیے
اور ڈوبنے والا ڈوب گیا

ساحل کو تم منزل سمجھے
تم لذتِ دریا کیا جانو
ساحل کو تم منزل سمجھے
تم لذتِ دریا کیا جانو

تم نغمۂ ماہ و انجم ہو
تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو
تم دل کا تڑپنا کیا جانو
تم نغمۂ ماہ و انجم ہو



Credits
Writer(s): Traditional
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link