Muhabbat Buri Hai

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

یہ ہے زہر میٹھا، یہ میٹھا زہر ہے
کہے جا رہے ہیں، پیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

زمانے کے دکھ، درد، غم ہم کو دے کر
نہ پوچھا کبھی حال صاحب نے میرا

زمانے کے دکھ، درد، غم ہم کو دے کر
نہ پوچھا کبھی حال صاحب نے میرا

میرے چاک دامن، دامن چاک میرے
کیے جا رہے ہیں، سیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

یہ جھنجھٹ انہیں کا، پھنسیں بھی ہیں خود ہی
نہ روکے رکے ہیں، تو کیسے گلے ہیں؟

یہ جھنجھٹ انہیں کا، پھنسیں بھی ہیں خود ہی
نہ روکے رکے ہیں، تو کیسے گلے ہیں؟

شکایت مسلسل، مسلسل شکایت
کیے جا رہے ہیں، جیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

مے خانہ بنا کر وہ بیٹھیں ہیں گھر کو
کریں گے ترک کیسے عادت بری کو؟

مے خانہ بنا کر وہ بیٹھیں ہیں گھر کو
کریں گے ترک کیسے عادت بری کو؟

تسلی وہ دل کو، وہ دل کو تسلی
دیے جا رہے ہیں، پیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

یہ ہے زہر میٹھا، یہ میٹھا زہر ہے
کہے جا رہے ہیں، پیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں

محبت بری ہے، بری ہے محبت
کہے جا رہے ہیں، کیے جا رہے ہیں



Credits
Writer(s): Ahsan Pervaiz Mehdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link