Saaz Ye Keena Saaz Kia Jane

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا...

جن کو اپنی خبر نہیں اب تک
جن کو اپنی خبر نہیں اب تک

وہ مِرے دل کا راز کیا جانیں
وہ مِرے دل کا راز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا...

پوچھیے مَے کشوں سے لطفِ شراب
پوچھیے مَے کشوں سے لطفِ شراب

یہ مزہ پاکباز کیا جانیں
یہ مزہ پاکباز کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا...

جو گزرتے ہیں داغؔ پر صدمے
جو گزرتے ہیں داغؔ پر صدمے

آپ، بندہ نواز، کیا جانیں
آپ، بندہ نواز، کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں
ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں
ساز یہ کینہ...



Credits
Writer(s): Daagh Dehlevi, Daagh Dehlvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link