Sarkar Ke Rouze Par ( From "Madina Dekh Aaya Hoon" )

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

مر جاؤں گا رو رو کے...
مر جاؤں گا رو رو کے، واپس نہیں آؤں گا، واپس نہیں آؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

عاشق ہوں محمدؐ کا، یہ سوچ لے، اے دنیا
عاشق ہوں محمدؐ کا، یہ سوچ لے، اے دنیا
عاشق ہوں محمدؐ کا، یہ سوچ لے، اے دنیا

رستے میں اگر آئی، ٹھوکر سے اڑاؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

پلکوں پہ جو آنسو ہیں ٹکڑے ہیں مِرے دل کے
پلکوں پہ جو آنسو ہیں ٹکڑے ہیں مِرے دل کے
پلکوں پہ جو آنسو ہیں ٹکڑے ہیں مِرے دل کے

یہ پھول میں آقاؐ کی چوکھٹ پہ چڑھاؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

مہر و مہ و انجم بھی چومیں گے قدم میرے
مہر و مہ و انجم بھی چومیں گے قدم میرے
مہر و مہ و انجم بھی چومیں گے قدم میرے

جب خاکِ درِ طیبہ ماتھے پہ سجاؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

اے تاج، مِری جانب جب ان کی نظر ہوگی
اے تاج، مِری جانب جب ان کی نظر ہوگی
اے تاج، مِری جانب جب ان کی نظر ہوگی

رحمت بھی تڑپ اٹھے، یوں حال سناؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا

مر جاؤں گا رو رو کے...
مر جاؤں گا رو رو کے، واپس نہیں آؤں گا، واپس نہیں آؤں گا

سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا
سرکارؐ کے روضے پر جس روز بھی جاؤں گا



Credits
Writer(s): Tajdar Taj, Ratandip Sulochana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link