Hamara Parcham Yeh Pyara Parcham

یہ چاند تارے کا جھلملاتا نیارا پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم

عطائے ربِ کریم پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم

ہماری عظمت کا پاسباں ہے
ہماری ملت کا ترجماں ہے
ہمارے احساس کا بیاں ہے
ہماری رفعت کا آسماں ہے
عظیم ملت عظیم پرچم
عظیم ملت عظیم پرچم

عطائے ربِ کریم پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم

فضا میں نغمے لٹا رہا ہے
شعورِ ملت جگا رہا ہے
دل و نظر میں سما رہا ہے
تمام عالم پہ چھا رہا ہے
برنگِ موجِ نسیم پرچم
برنگِ موجِ نسیم پرچم

عطائے ربِ کریم پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم

یہی نشانِ حرم ہمارا
یہی ہے ابرِ کرم ہمارا
یہ جاں ہماری یہ دم ہمارا
رہے گا اونچا عَلم ہمارا
عَلم ہمارا عظیم پرچم
عَلم ہمارا عظیم پرچم

عطائے ربِ کریم پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم

یہ پرچموں میں عظیم پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
عطائے ربِ کریم پرچم
ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم



Credits
Writer(s): Nahid Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link