Tujhe Adam Nahin Milta

تجھے آدم نہیں ملتا، خدا کی جستجو کیسی
تُو بیگانہ ہے اپنا، آشنا کی جستجو کیسی

لپٹ جا پھر کسی شاخِ گل و لالہ کے دامن سے
پَریدہ رنگ کو بادِ صبا کی جستجو کیسی

یہ مشک ناب تیرے خونِ دل کا ایک قطرہ ہے
پھر آہوءِ حرم دشتِ خطا کی جستجو کیسی

جہاں بینی کرامت ہے ہماری، ہم قلندر ہیں
نگاہ ہم سے طلب کر، کیمیا کی جستجو کیسی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Allama Iqbal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link