Har Qadam Par Nit Nai (From "Devar Bhabi")

ہر قدم پر نِت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ
ہر قدم پر نِت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے کتنے بدل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے...

کس لیے کیجے کسی گم گشتہ جنت کی تلاش
کس لیے کیجے کسی گم گشتہ جنت کی تلاش

جب کہ مٹی کے کھلونوں سے بہل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے...

شمع کے مانند اہلِ انجمن سے بے نیاز
شمع کے مانند اہلِ انجمن سے بے نیاز

اکثر اپنی آگ میں چپ چاپ جل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے...

شاعرؔ، اُن کی دوستی کا اب بھی دم بھرتے ہیں آپ
شاعرؔ، اُن کی دوستی کا اب بھی دم بھرتے ہیں آپ

ٹھوکریں کھا کر تو سنتے ہیں، سنبھل جاتے ہیں لوگ
ہر قدم پر نِت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے...

Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Himayat Ali Shair
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link