Mujhsa Tujhko Chahne Wala

مجھ سا تجھ کو چاہنے والا
مجھ سا تجھ کو چاہنے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے

تجھ کو اپنا بنانے والا
تجھ کو اپنا بنانے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے

کیا جانے کیا بن جاتی ہو، اے میری محبوبہ
کیا جانے کیا بن جاتی ہو، اے میری محبوبہ
شرم سے جب تم کہہ دیتی ہو، "ﷲ، میری توبہ"

تجھ کو یوں شرمانے والا
تجھ کو یوں شرمانے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے

آنکھوں میں ہے تیری صورت، دل میں تیری دھڑکن
آنکھوں میں ہے تیری صورت، دل میں تیری دھڑکن
ایسے گائیں پیار کے نغمے، گونج اٹھے یہ گلشن

پیار کی راہ دکھانے والا
پیار کی راہ دکھانے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے

پیار کی لَے پہ میرا آنچل رہ رہ کے لہرائے
پیار کی لَے پہ میرا آنچل رہ رہ کے لہرائے
صبح تیرے چہرے کی رنگت، شام تیری زلفوں کے سائے

ہر دم یوں یاد آنے والا
ہر دم یوں یاد آنے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے

مجھ سا تجھ کو چاہنے والا
تجھ کو اپنا بنانے والا
اس دنیا میں کوئی اور ہو
ﷲ نہ کرے، ہے، ﷲ نہ کرے



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link