Dil Mein Yade Mohammed Rahegi

ہر گھڑی ان کے جلووں سے روشن
ہر گھڑی ان کے جلووں سے روشن
اہلِ ایماں کا سینہ رہے گا
رہے گا، اہلِ ایماں کا سینہ رہے گا

دل میں یادِ محمدؐ رہے گی
دل میں یادِ محمدؐ رہے گی
اور نظر میں مدینہ رہے گا
(رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا)
(رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا)

فضلِ مولا سے جب سوئے جدہ
فضلِ مولا سے جب سوئے جدہ
حاجیوں کے سفینے چلیں گے
(حاجیوں کے سفینے چلیں گے)

دیکھنا اس گھڑی سب سے آگے
دیکھنا اس گھڑی سب سے آگے
عاشقوں کا سفینہ رہے گا
(رہے گا، عاشقوں کا سفینہ رہے گا)
(رہے گا، عاشقوں کا سفینہ رہے گا)

اللہ اللہ، یہ میرا مقدر
اللہ اللہ، یہ میرا مقدر
دل ہے یادِ نبی سے منور
(دل ہے یادِ نبی سے منور)

اس انگوٹھی میں اب زندگی بھر
اس انگوٹھی میں اب زندگی بھر
یہ مبارک نگینہ رہے گا
(رہے گا، یہ مبارک نگینہ رہے گا)
(رہے گا، یہ مبارک نگینہ رہے گا)

کون چھینے گا ہم سے یہ دولت
کون چھینے گا ہم سے یہ دولت
ہم جہاں جائیں گے ساتھ اپنے
(ہم جہاں جائیں گے ساتھ اپنے)

آرزوئے محمدؐ رہے گی
آرزوئے محمدؐ رہے گی
اور خیالِ مدینہ رہے گا
(رہے گا، اور خیالِ مدینہ رہے گا)
(رہے گا، اور خیالِ مدینہ رہے گا)

آندھیاں کیا بگاڑے گی اپنا
آندھیاں کیا بگاڑے گی اپنا
کیا ڈبوئے گا طوفان ہم کو
(کیا ڈبوئے گا طوفان ہم کو)

جب نبیؐ کی حفاظت میں، انور
جب نبیؐ کی حفاظت میں، انور
زندگی کا سفینہ رہے گا
(رہے گا، زندگی کا سفینہ رہے گا)
(رہے گا، زندگی کا سفینہ رہے گا)

دل میں یادِ محمدؐ رہے گی
دل میں یادِ محمدؐ رہے گی
اور نظر میں مدینہ رہے گا
رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا
(رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا)
(رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا)
(رہے گا، اور نظر میں مدینہ رہے گا)



Credits
Writer(s): Anwar Farrukhabadi, Mohd Shafi Niyazi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link