Gham Ke Mare Salaam Karte Hain

حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

کملی والے کا نام لے لے کر
کملی والے کا نام لے لے کر
بے سہارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

ﷲ ﷲ، حضورؐ کی باتیں
مرحبا، رنگ و نور کی باتیں
ﷲ ﷲ، حضورؐ کی باتیں
مرحبا، رنگ و نور کی باتیں
مرحبا، رنگ و نور کی باتیں

چاند اُن کی بلائیں لیتا ہے
چاند اُن کی بلائیں لیتا ہے
اور نظارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

جب محمدؐ کا نام آتا ہے
رحمتوں کا پیام آتا ہے
جب محمدؐ کا نام آتا ہے
رحمتوں کا پیام آتا ہے
رحمتوں کا پیام آتا ہے

لب ہمارے درود پڑھتے ہیں
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں
دل ہمارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

ذکر تھا آخری مہینے کا
چھڑ گیا تذکرہ مدینے کا
ذکر تھا آخری مہینے کا
چھڑ گیا تذکرہ مدینے کا
چھڑ گیا تذکرہ مدینے کا

امتی جھوم جھوم کے تم کو
امتی جھوم جھوم کے تم کو
رب کے پیارے، سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

جلوہ گاہِ شہِ اَنام ہے یہ
اُن کے روضے کا احترام ہے یہ
جلوہ گاہِ شہِ اَنام ہے یہ
اُن کے روضے کا احترام ہے یہ
اُن کے روضے کا احترام ہے یہ

سبز گنبد کو آج بھی، انورؔ
سبز گنبد کو آج بھی، انورؔ
چاند تارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

کملی والے کا نام لے لے کر
کملی والے کا نام لے لے کر
بے سہارے سلام کرتے ہیں
حاجیو، مصطفیٰؐ سے کہہ دینا
غم کے مارے سلام کرتے ہیں

سلام کرتے ہیں
سلام کرتے ہیں
سلام کرتے ہیں
سلام کرتے ہیں



Credits
Writer(s): Anwar Farrukhabadi, Mohd Shafi Niyazi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link