Vo Sarapa Karam Taajdare Haram

اے مومنوں، اسی میں تمھاری بھلائی ہے
اس راہ پر چلو جو نبیؐ نے بتائی ہے
قرآن میں حضورؐ کی تعریف آئی ہے
اللہ کے حبیب نے کیا شان پائی ہے

وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم
سید الانبیا کے سوا کون ہے
(وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم)
(سید الانبیا کے سوا کون ہے)
(وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم)

وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم
سید الانبیا کے سوا کون ہے
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم
سید الانبیا کے سوا کون ہے

جن کا ثانی خدا نے بنایا نہیں
جن کا ثانی خدا نے بنایا نہیں
وہ میرے مصطفیٰؐ کے سوا کون ہے
(جن کا ثانی خدا نے بنایا نہیں)
(وہ میرے مصطفیٰؐ کے سوا کون ہے)
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم

حسن ایسا کہ اللہ شیدا ہوا
کوئی آقاؐ کا ہم سر نہ پیدا ہوا
(حسن ایسا کہ اللہ شیدا ہوا)
(کوئی آقاؐ کا ہم سر نہ پیدا ہوا)
حسن ایسا کہ اللہ شیدا ہوا
کوئی آقاؐ کا ہم سر نہ پیدا ہوا

اپنا محبوب کہتا ہے جن کو خدا
اپنا محبوب کہتا ہے جن کو خدا
وہ حبیبِ خدا کے سوا کون ہے
(اپنا محبوب کہتا ہے جن کو خدا)
(وہ حبیبِ خدا کے سوا کون ہے)
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم

راحتِ قلب و جاں، حامیٔ بے کساں
جن کے دامن میں دکھیوں نے پائی اماں
(راحتِ قلب و جاں، حامیٔ بے کساں)
(جن کے دامن میں دکھیوں نے پائی اماں)
راحتِ قلب و جاں، حامیٔ بے کساں
جن کے دامن میں دکھیوں نے پائی اماں

شاہِ کون و مکاں، رحمتِ دو جہاں
شاہِ کون و مکاں، رحمتِ دو جہاں
احمدِ مجتبیٰ کے سوا کون ہے
(شاہِ کون و مکاں، رحمتِ دو جہاں)
(احمدِ مجتبیٰ کے سوا کون ہے)
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم

جن کے نعلین پر تاجِ شاہی فدا
نام پر عظمتِ خانقاہی فدا
(جن کے نعلین پر تاجِ شاہی فدا)
(نام پر عظمتِ خانقاہی فدا)
جن کے نعلین پر تاجِ شاہی فدا
نام پر عظمتِ خانقاہی فدا

جن کی ہر بات قرآں کی تفسیر ہے
جن کی ہر بات قرآں کی تفسیر ہے
وہ رسولِ خدا کے سوا کون ہے
(جن کی ہر بات قرآں کی تفسیر ہے)
(وہ رسولِ خدا کے سوا کون ہے)
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم

آئے دنیا میں انور جو رحمت لیے
پشتِ اقدس پہ مہرِ نبوت لیے
(آئے دنیا میں انور جو رحمت لیے)
(پشتِ اقدس پہ مہرِ نبوت لیے)
آئے دنیا میں انور جو رحمت لیے
پشتِ اقدس پہ مہرِ نبوت لیے

جن کے جسمِ مبارک کا سایہ نہیں
جن کے جسمِ مبارک کا سایہ نہیں
وہ نبی مصطفیٰؐ کے سوا کون ہے
(جن کے جسمِ مبارک کا سایہ نہیں)
(وہ نبی مصطفیٰؐ کے سوا کون ہے)

وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم
سید الانبیا کے سوا کون ہے
جن کا ثانی خدا نے بنایا نہیں
وہ میرے مصطفیٰؐ کے سوا کون ہے
وہ سراپا کرم، تاجدارِ حرم



Credits
Writer(s): Anwar Farrukhabadi, Ram Shankar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link