Mohabbat Ke Sadke Mein Haji Bana De

الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے

(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)

ہو کرم تیرا تو کعبے کا وہ منظر دیکھیں
یا خدا، ہم بھی ان آنکھوں سے تیرا گھر دیکھیں
کام بن جائے اگر تیری نظر ہو جائے
حرمِ پاک میں ایک بار گزر ہو جائے
فرض ہے ہم پہ جو پہلے وہ عبادت کر لیں
اور پھر جا کے مدینے کی زیارت کر لیں

التجا ہے، درِ آقاؐ پہ ہمیں پہنچا دے
التجا ہے، درِ آقاؐ پہ ہمیں پہنچا دے

الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے

(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)

مرحبا، احمدِ مختار کا روضہ کیا ہے
میرا کعبہ میری جنت ہے، مدینہ کیا ہے
اس جگہ عرش سے رحمت کے پیام آتے ہیں
میرے آقاؐ کو فرشتوں کے سلام آتے ہیں
وہ مدینہ کہ دو عالم کا جسے تاج کہیں
جس کے دیدار کو انسان کی معراج کہیں

اس کے دیدار کی توفیق، میرے مولا، دے
اس کے دیدار کی توفیق، میرے مولا، دے

الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے

(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)

وہ مدینہ، جسے کونین کا دل کہتے ہیں
وہ مدینہ، جہاں محبوبِ خدا رہتے ہیں
وہ مدینہ، شہِ کونین کی مسجد ہے جہاں
جا کے ٤٠ نمازیں ہمیں پڑھنا ہے وہاں
حاجیوں کے لیے معراجِ عبادت ہے یہی
مومنوں کے لیے جنت کی بشارت ہے یہی

ہم کو دوروں سے یہ محبوبِ خدا دکھلا دے
ہم کو دوروں سے یہ محبوبِ خدا دکھلا دے

الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے

(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(الٰہی، ہمیں بھی مدینہ دکھا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)
محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے
(محمدؐ کے صدقے میں حاجی بنا دے)



Credits
Writer(s): Anwar Farrukhabadi, Ram Shankar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link