Ab Ke Hum Bichhrre

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے...

تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا

دونوں انساں ہیں تو کیوں اِتنے حجابوں میں ملیں؟
دونوں انساں ہیں تو کیوں اِتنے حجابوں میں ملیں؟
دونوں انساں ہیں...

ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی، وفا کے موتی
ڈھونڈ، ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی

یہ خزانے تجھے، ممکن ہے، خرابوں میں ملیں
یہ خزانے تجھے، ممکن ہے، خرابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے...

غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لو
غمِ دنیا بھی، غمِ دنیا...
غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لو

نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
نشہ بڑھتا ہے...

اب نہ وہ ہے، نہ وہ تُو ہے، نہ وہ ماضی ہے، فرازؔ
اب نہ وہ ہے، نہ وہ تُو ہے، نہ وہ ماضی ہے، فرازؔ
اب نہ وہ ہے...
اب نہ وہ ہے، نہ وہ تُو ہے، نہ وہ ماضی ہے، فرازؔ

جیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
جیسے دو شخص تمنا کے...

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے...



Credits
Writer(s): Ahmed Faraz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link