Kal Chaudhvin Ki Raat Thi

کل چودھویں کی رات تھی
کل چودھویں کی رات تھی
شب بھر رہا چرچا تِرا
کل چودھویں کی رات تھی

کچھ نے کہا، یہ چاند ہے
کچھ نے کہا، یہ چاند ہے
کچھ نے کہا، چہرہ تِرا
کل چودھویں کی رات تھی

ہم بھی وہیں موجود تھے
ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم بھی وہیں موجود تھے
ہم سے بھی سب پوچھا کیے

ہم ہنس دیے، ہم چپ رہے
ہم ہنس دیے، ہم چپ رہے
منظور تھا پردہ تِرا
کل چودھویں کی رات تھی

اس شہر میں کس سے ملیں
ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
اس شہر میں کس سے ملیں
ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہم سے تو چھوٹیں محفلیں

ہر شخص تیرا نام لے
ہر شخص تیرا نام لے
ہر شخص دیوانہ تِرا
کل چودھویں کی رات تھی

ہم پر یہ سختی کی نظر
ہم ہیں فقیرِ رہ گزر
ہم پر یہ سختی کی نظر
ہم ہیں فقیرِ رہ گزر

رستہ کبھی روکا تِرا
رستہ کبھی روکا تِرا
دامن کبھی تھاما تِرا
کل چودھویں کی رات تھی

بے درد، سننی ہو تو چل
کہتا ہے کیا اچھی غزل
بے درد، سننی ہو تو چل
کہتا ہے کیا اچھی غزل
کہتا ہے کیا اچھی غزل

عاشق تِرا، رسوا تِرا
عاشق تِرا، رسوا تِرا
شاعر تِرا، انشاؔ تِرا

کل چودھویں کی رات تھی
شب بھر رہا چرچا تِرا
کل چودھویں کی رات تھی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Ibn-e-insha
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link