Lo Phir Sanwali

لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا
لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا
لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا

بیتے ہوئے سب سمے سہانے
گاتے ہوئے اب گیت پرانے
بیتے ہوئے سب سمے سہانے
گاتے ہوئے اب گیت پرانے
آ گئے دل کا درد بڑھانے

دھیرے دھیرے سونے نگر پر پھیلی دکھ کی چھایا

لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا

روپ نگر کے رہنے والو
جھوٹے سپنوں کے متوالو
کاجل سے آنکھوں کو سنوارو
پھولوں سے بالوں کو سجا لو

بھور ہوئی تو مٹ جائے گی سندر رات کی کایا

لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا

گئے سمے کا سوگ منائیں
سندرتا کی دھوم مچائیں
گئے سمے کا سوگ منائیں
سندرتا کی دھوم مچائیں
چندرما کی جوت جلائیں

ایسی بھی کتنی سوچوں سے جیون کا پنچھی گھبرایا

لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا
لو پھر سانولی رجنی نے تاروں بھرا آنچل لہرایا

Credits
Writer(s): Munir Niazi, Karim Shahabuddin
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link