Lagta Nahen Hai

لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں

لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالمِ نا پائے دار میں
لگتا نہیں ہے جی میرا...

کہہ دو اِن حسرتوں سے، کہیں اور جا بسیں
کہہ دو اِن حسرتوں سے، کہیں اور جا بسیں
کہیں اور جا بسیں

اِتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغ دار میں
اِتنی جگہ کہاں ہے...

عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
لائے تھے چار دن

دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں
دو آرزو میں کٹ گئے...

کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ، دفن کے لیے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ، دفن کے لیے
دفن کے لیے

دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
لگتا نہیں ہے جی...



Credits
Writer(s): Habib Wali Muhhamad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link