Too Samne (from"Kamyabi")

تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن

تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے
تِری نظر سے مِری نظر تک
ہزار جلووں کا فاصلہ ہے

تِری نظر سے مِری نظر تک
تِری نظر سے مِری نظر تک
ہزار جلووں کا فاصلہ ہے
تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے

فریب دینا تمھاری فطرت
یقین کرنا ہماری عادت
فریب دینا تمھاری فطرت
یقین کرنا ہماری عادت

نگاہ کیوں جھک گئی ہے، صاحب؟
نگاہ کیوں جھک گئی ہے، صاحب؟
ابھی تو قصہ شروع ہوا ہے
تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے

نہ خواہشوں کے گلاب مہکے
نہ آرزوؤں کے خواب مہکے
نہ آرزوؤں کے خواب مہکے

یہ کس کی آنکھوں کی ہے شرارت
جو دل دیوانہ مچل اٹھا ہے
تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے

نہیں مناسب غرور اتنا
ستاؤ گے تم، حضور، کتنا
نہیں مناسب غرور اتنا
ستاؤ گے تم، حضور، کتنا

خدا نہیں ہے فقط تمھارا
خدا نہیں ہے فقط تمھارا
کہ ہم غریبوں کا بھی خدا ہے
تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے

تِری نظر سے مِری نظر تک
تِری نظر سے مِری نظر تک
ہزار جلووں کا فاصلہ ہے
تُو سامنے آ چکا ہے، لیکن
قرار دل کو کہاں ملا ہے



Credits
Writer(s): M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link