Jahan Aaj Hum Mile (From "Bobby")

جہاں آج ہم ملے ہیں یہ مقام یاد رکھنا
جہاں آج ہم ملے ہیں یہ مقام یاد رکھنا
مِرا نام ہے محبت، مِرا نام یاد رکھنا
جہاں آج ہم ملے ہیں...

تمھی میرا آئینہ ہو، تمھی ہو سنگھار میرا
تمھی میرا آئینہ ہو، تمھی ہو سنگھار میرا
تمھی آخری محبت، تمھی پہلا پیار میرا
...تمھی پہلا پیار میرا

یہ جھکی جھکی نگاہوں کا سلام یاد رکھنا
مِرا نام ہے محبت، مِرا نام یاد رکھنا
جہاں آج ہم ملے ہیں...

کبھی درمیاں ہمارے کوئی دوسرا نہ آئے
کبھی درمیاں ہمارے کوئی دوسرا نہ آئے
یہ محبتوں کا بندھن کبھی ٹوٹنے نہ پائے
...کبھی ٹوٹنے نہ پائے

مِرے دل کی دھڑکنوں کا یہ پیام یاد رکھنا
مِرا نام ہے محبت، مِرا نام یاد رکھنا
جہاں آج ہم ملے ہیں...

مجھے بھولنا بھی چاہو تو نہ تم بھلا سکو گے
مجھے بھولنا بھی چاہو تو نہ تم بھلا سکو گے
مِری یاد اپنے دل سے نہ کبھی مٹا سکو گے
...نہ کبھی مٹا سکو گے

یہ چراغ جل اٹھیں گے سرِ شام، یاد رکھنا
یہ چراغ جل اٹھیں گے سرِ شام، یاد رکھنا
مِرا نام ہے محبت، مِرا نام یاد رکھنا
جہاں آج ہم ملے ہیں...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, A Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link