Jab Sham Ke Saye (From "Bobby")

جب شام کے سائے ڈھلتے ہیں
اور چلتی ہے پاگل پروائی

جب شام کے سائے ڈھلتے ہیں
اور چلتی ہے پاگل پروائی
روتے ہیں لپٹ کر آپس میں
تب میں اور میری تنہائی، تنہائی

وہ تنہائی جو بچپن میں
میرے ساتھ ہمیشہ کھیلی ہے
نہیں چھوڑا جس نے ساتھ میرا
جو اب بھی میری سہیلی ہے
جو اب بھی میری سہیلی ہے

جب سونی سونی لگتی ہے
اسے میرے گھر کی انگنائی
روتے ہیں لپٹ کر آپس میں
تب میں اور میری تنہائی، تنہائی

ارمان مچلتا ہے کوئی
جب میرے سلگتے ہوئے دل کا
میں چوری چپکے دیکھتی ہوں
جب خواب کوئی مستقبل کا
جب خواب کوئی مستقبل کا

جب گونجتی ہے میری سانسوں میں
بے نام سی کوئی شہنائی
روتے ہیں لپٹ کر آپس میں
تب میں اور میری تنہائی، تنہائی

ہونٹوں پہ کبھی جو آ نہ سکیں
میں کھو گئی ان فریادوں میں
راس آئے نہ چَیت بیساکھ مجھے
جلتی رہی ساون بھادوں میں
جلتی رہی ساون بھادوں میں

جس وقت دکھائی دیتا ہے
مجھے ہر اک موسم ہرجائی
روتے ہیں لپٹ کر آپس میں
تب میں اور میری تنہائی، تنہائی



Credits
Writer(s): Salma Agha
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link