Ahle Mani Ko Hai

اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی
بزم میں اہلِ نظر بھی ہیں، تماشائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی

عقل اور حسن پہ جن کی بھری مجلس ہو گواہ
عقل اور حسن پہ جن کی بھری مجلس ہو گواہ

ان کو خود رائی بھی پھبتی ہے، خود آرائی بھی
ان کو خود رائی بھی پھبتی ہے، خود آرائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی

ملنے دے گی نہ اجل تم سے ہمیں جی بھر کر
ملنے دے گی نہ اجل تم سے ہمیں جی بھر کر

فرصت، اے دوستو، دنیا سے اگر پائی بھی
فرصت، اے دوستو، دنیا سے اگر پائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی

جی گئے ہم، پہ رہے مردوں سے بدتر، حالیؔ
جی گئے ہم، پہ رہے مردوں سے بدتر، حالیؔ

دیکھ لی ہم نے طبیبوں کی مسیحائی بھی
دیکھ لی ہم نے طبیبوں کی مسیحائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی
بزم میں اہلِ نظر بھی ہیں، تماشائی بھی
اہلِ معنی کو ہے لازم سخن آرائی بھی



Credits
Writer(s): Hali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link