Chup Chap Khalaon Mein

چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں
یوں کھوج میں کھوئی سی نظر آتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں

اور دور فضاؤں میں بھی کھو جاتی ہیں آنکھیں
اور دور فضاؤں میں بھی کھو جاتی ہیں آنکھیں

پھر پلکوں پہ تارے بھی سجا لاتی ہیں آنکھیں
پھر پلکوں پہ تارے بھی سجا لاتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں

خاموش نگاہ بن کے ستم ڈھاتی ہیں آنکھیں
خاموش نگاہ بن کے ستم ڈھاتی ہیں آنکھیں

یوں جامِ وفا بن کے چھلک جاتی ہیں آنکھیں
یوں جامِ وفا بن کے چھلک جاتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں

وہ عکس بھی دھڑکن میں چھپا لاتی ہیں آنکھیں
وہ عکس بھی دھڑکن میں چھپا لاتی ہیں آنکھیں

جانے کہاں بس دیکھتی رہ جاتی ہیں آنکھیں
جانے کہاں بس دیکھتی رہ جاتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں
یوں کھوج میں کھوئی سی نظر آتی ہیں آنکھیں
چپ چاپ خلاؤں میں تکے جاتی ہیں آنکھیں



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Begum Tahira Shamim
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link