Main Chupa Sakounga Kaise

میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے

تیرا نام بے خودی میں
جو نکل گیا زباں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے

بڑا مختصر ہے قصہ
بڑا مختصر فسانہ
مجھے جب بھی یاد آیا
تیرے پیار کا زمانہ

میں لپٹ لپٹ کے رویا
میں لپٹ لپٹ کے رویا
تیرے سنگِ آستاں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے

میں سمجھ رہا ہوں، ظالم
تیری آنکھ کا اشارہ
میں دکھاؤں داغ دل کے
تجھے یہ نہیں گنوارا

تیرا بھید کھل نہ جائے
تیرا بھید کھل نہ جائے
میرے غم کی داستاں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے

تیرا نام بے خودی میں
جو نکل گیا زباں سے

میں چھپا سکوں گا کیسے
تیرے پیار کو جہاں سے
میں چھپا سکوں گا کیسے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link