Yeh Jhuki Jhuki Nigahen

یہ جھکی جھکی نگاہیں...

یہ جھکی جھکی نگاہیں، اِنھیں میں سلام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں، اِنھیں میں سلام کر لوں
یہیں اپنی صبح کر لوں، یہیں اپنی شام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں...

تیرا غم، تیری محبت
تیرا غم، تیری محبت
تیرا درد، تیری حسرت

تیری ہو اگر اجازت تو میں اپنے نام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں، اِنھیں میں سلام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں...

تُو ہی میری ابتدا ہے
تُو ہی میری ابتدا ہے
تُو ہی میری انتہا ہے

جہاں تُو اشارہ کر دے، میں وہیں قیام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں، اِنھیں میں سلام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں...

تیری زلف کے یہ سائے
تیری زلف کے یہ سائے
بس اب آگے کون جائے

تُو کہے تو زندگی کو میں یہیں تمام کر لوں
یہ جھکی جھکی نگاہیں...

Credits
Writer(s): Nashad, Shewan Rizvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link