Ek Bauchhar Thha Who - Narration

آ۔۔۔

ایک بوچھار تھا وہ
(آ۔۔۔)

ایک بوچھار تھا وہ شخص
بنا برسے
کسی ابر کی سہمی سی نمی سے
جو بھگو دیتا تھا

ایک بوچھار ہی تھا وہ
جو کبھی دھوپ کی افشاں بھر کے دور تک
سنتے ہوئے چہروں پہ چھڑک دیتا تھا

نیم تاريك سے ہال میں آنکھیں چمک اٹھتی تھیں
(آ۔۔۔)

سر ہلاتا تھا کبھی جھوم کے ٹہنی کی طرح
لگتا تھا جھوكا ہوا کا تھا
کوئی چھیڑ گیا ہے

گنگناتا تھا تو کھلتے ہوئے بادل کی طرح
مسکراہٹ میں کئی تربو کی جھنكار چھپی تھی
(آ۔۔۔)
گلی قاسم سے چلی ایک غزل کی جھنكار تھا وہ
ایک آواز کی بوچھار تھا وہ
(آ۔۔۔)



Credits
Writer(s): Jagjit Singh Dhiman
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link